سندھ میں رینجرزکے قیام اور خصوصی اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر الجھ گیا

کراچی: سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات اور صوبے میں قیام کی مدت 19 جولائی کو ختم ہونے کے بعد بھی صوبائی حکومت نے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جب اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سندھ میں رینجرزاختیارات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر الجھ گیا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات اور صوبے میں قیام کی مدت 19 جولائی کو ختم ہوگئی لیکن صوبائی حکومت اس معاملے پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.