سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لئے سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلیں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں رائج 1979 کے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلیں ہیں۔ وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد بلدیاتی نظام 1979ءمیں ترامیم پر غور کے لئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں تمام جماعتیں کمیٹی کو تجاویز پیش کریں ۔ عوام کی بہتری کے لئے ہر قابل قبول تجویز کو قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں ہونا ضروری ہیں لیکن اگر عام انتخابات موجودہ حلقوں پر ہوسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات بھی ہوسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.