سمندری طوفان فانی آج بھارتی ریاست اڑیسہ سے پوری شدت سے ٹکرا گیا، ایک سو پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ حکام نے دس لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، مشرقی ساحلی علاقوں میں 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سمندری طوفان فانی اڑیسہ کے شہر پوری سے ٹکرا گیا، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوں کے ساتھ تیز بارش نے متعدد علاقوں کو آ لیا، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں سکول و کالج بند اور ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق طوفان کی شدت کے سبب 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور چھ سے بارہ انچ تک بارش متوقع ہے، یاد رہے کہ اڑیسہ میں سال 1999 میں آنے والے سمندری طوفان سے دس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.