ریاض:
سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے دیں۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خواتین کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈرائیونگ سکھانے کے لیے 6 تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ دریں اثنا شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے کر 21 ویں صدی میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سے مملکت کی معاشی ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.