سعودی عرب :40سالہ قیدی کی جیل میں شادی

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں الحایر کے مقام پر واقع ایک جیل میں قیدی کی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔چالیس سالہ قیدی محمد القحطانی نے جیل انتظامیہ کو درخواست دی کہ جیل میں اس کی شادی کا اہتمام کیا جائے۔ محمد القحطانی پہلے سے شادی شدہ ہیں مگر انہوں نے سابقہ بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ ان کا ایک بیٹا ہے جو اس وقت یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔’ایم بی سی’ سے بات کرتے ہوئے محمد القحطانی نے کہا کہ اس نے جیل حکام کو شادی کی سہولت دینے کی درخواست کی تھی۔  انتظامیہ کی طرف سے نہ صرف قیدی کو جیل میں شادی کی اجازت دی بلکہ اس کے تمام دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا اور دلہا اور دلہن کے لیے بیش قیمت تحائف بھی دیے گئے۔ ۔

تبصرے بند ہیں.