سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال ہی 60 فیصد طلاقیں ہو جاتی ہیں: رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال ہی 60 فیصد طلاقیں ہو جاتی ہیں۔ طلاق کی زیادہ شرح جدہ اور ریاض میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاض: ( ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال ہی 60 فیصد طلاقیں ہو جاتی ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں طلاق کی شرح 35 فیصد ہو چکی ہے۔ جو کہ دنیا میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ دنیا میں اس وقت طلاق کی اوسط شرح 18 سے 22 فیصد ہے۔ طلاق دینے کی سب سے زیادہ شرح سعودی شہر جدہ اور ریاض میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.