سعودی عرب سے خصوصی حج پروازوں کا معاہدہ چاہتے ہیں، اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس: 

اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی حج پروازوں کا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر مواصلات ایوب کارا نے کہا ہے کہ اسرائیل میں مقیم مسلمانوں کو حج کرنے کے لیے طویل راستہ طے کرنا پڑتا ہے اس لیے سعودی عرب کے لیے براہ راست حج پروازوں کا معاہدہ ہونے سے یہ سفر آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل میں مقیم مسلمان جلد ہی اسرائیلی پروازوں میں تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیدھا سعودی عرب تک پرواز کرسکیں گے۔ اس وقت اسرائیل میں مقیم مسلمان اردن کی فضائی کمپنی رائل اردن کے ذریعے عمان سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ انہیں حج و عمرے کے لیے دریائے اردن اور ریگستان کو عبور کرکے تقریباﹰ ایک ہزار کلومیٹر کا طویل راستہ بس کے ذریعے طے کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.