سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم نوازشریف

ریاض: سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں اعلیٰ ترین سعودی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کی جس میں پاکستان نے سعودی عرب کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ پاکستان نے سعودی عرب کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسلم امہ کے مفاد میں سعودی عرب اور ایران کشیدگی کا پرامن حل چاہتے ہیں لہذا دونوں ممالک تنازعات مسلم امہ کے مفاد کے لیے مذاکرات سے طے کریں۔

تبصرے بند ہیں.