سری لنکا میں پہلی پاکستان سنگل کنٹری نمائش شروع

کراچی:   ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے بندرانائیکے میموریل انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں پہلی پاکستان سنگل کنٹری نمائش جمعہ کو شروع ہوگئی جو اتوار کو ختم ہوگی۔

نمائش کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی تعاون کیا، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور سری لنکن وزیرصنعت وتجارت  رشاد بدیع الدین نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر اور پاکستان اور سری لنکا کی نمایاں تجارتی و صنعتی شخصیات موجود تھیں،پاکستانی نمائش کو سری لنکا عوام میں زبردست پذیرائی ملی اور اس سلسلے میں سودے باضابطہ افتتاح سے قبل ہی شروع ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.