سرفراز نے ابھی سے آفریدی کا بیٹنگ نمبربھی سوچ لیا

لاہور:  نومنتخب ٹوئنٹی20 کپتان سرفراز احمد نے ابھی سے شاہد آفریدی کا بیٹنگ نمبربھی سوچ لیا اور آل راؤنڈر کیلئے تیسرے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کو موزوں قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو بھی پلان ملا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بطور کھلاڑی کھیلنے میں کوئی حرج نہیں، ان کی ملکی کرکٹ کیلیے20 سالہ خدمات ہیں، وہ کئی بار ملکی فتوحات میں اہم کردار ادا کرچکے، اب بھی ایسا کر دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.