سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں ایک اور سنچری سکور کر لی

پاکستانی وکٹ کیپر نے اپنی اننگز کے دوران شاندار 16 چوکے لگائے ، کیوی بائولرز وکٹ لینے کو ترس گئے

دبئی: ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اور شاندار سنچری سکور کر لی ہے ، اپنی سنچری اننگز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 چوکے لگائے ، نیوزی لینڈ کے بائولرز ان کو آئوٹ کرنے کیلئے ترس گئے لیکن سرفراز احمد مکمل طور پر نیوزی لینڈ کے بائولرز پر حاوی نظر آئے ، یہ سرفراز احمد کے ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری ہے ، وہ 11 ٹیسٹ میچوں میں 40.25 کی اوسط حاصل کر چکے ہیں ، ان کے کریڈٹ پر 4 نصف سنچریاں بھی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.