سرتاج عزیز کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران: (دنیا نیوز) اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سرتاج عزیز اور جواد ظریف کی ملاقات میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا نیا ٹائم شیڈول تیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انٹرسٹیٹ گیس سسٹم لمیٹڈ آف پاکستان اور ایرانی کمپنی کے مابین دسمبر کے پہلے ہفتے ملاقات ہو گی جس میں منصوبے کی تکمیل کیلیے حقیقت پسندانہ نیا ٹائم شیڈول تیار کیا جائے گا۔ کمپنیوں کی ملاقات کے اختتام پر وزرا ء سطح کی ملاقات ہو گی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں پاک ایران وسیع تر اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ آئندہ سال کے آغاز میں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس تہران میں منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.