سال نو پر مہنگائی کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی تیاری

اسلام آباد : حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے کی تیاری کر لی، یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھیج دی گئی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی، سمری میں پیٹرول کی قیمت 2 روپے 91 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل 2 روپے 63 پیسے، مٹی کا تیل 1روپیہ 38 پیسے، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 80 پیسے جبکہ ہائی اوکیٹین 3 روپے 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ منگل کو سمری کی منظوری دے گی، یکم جنوری نئے سال کے آغاز سے پیٹرول 115 روپے 67 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 119 روپے 38 پیسے، مٹی کا تیل 109 روپے 38 پیسے، لائٹ ڈیزل 103 روپے 04 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین 144 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.