روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو بڑا جھٹکا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 32 پیسے کم ہوئی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.