روس کا طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امداد لیکرکراچی پہنچ گیا

روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 2 کروڑ روبل سے زائد مالیت کی امداد بھیجی گئی ہے، امداد روس کی سول ڈیفنس اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکی وزارت نے بھیجی ہے۔

روس سے پاکستان بھیجی گئی امداد میں 5 میٹرک ٹن چاول، 5 میٹرک ٹن سورج مکھی کا تیل شامل، ڈبوں میں پیک دودھ اورگوشت شامل ہیں۔

روس سے بھیجی گئی امداد میں پانی صاف کرنےکے فلٹر اور خیمے بھی شامل ہیں۔

کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکتورووچ  نے امداد پاکستانی حکام کے حوالےکی۔

تبصرے بند ہیں.