روس، مرمت کے دوران آبدوز میں آگ بھڑک اٹھی

ماسکو(روس کی ایک جوہری آبدوز کو مرمت کے دوران آگ لگ گئی ، حکام کا کہنا ہے آبدوز کے جوہری ری ایکٹر کو کوئی خطرہ نہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق آبدوز کو آگ سیور ڈونسک کے کارخانے میں مرمت کے کام کے دوران لگی ۔ آسکر ٹو کلاس کی اس آبدوز پر ہتھیار نصب نہیں ہیں اور نہ اس میں جوہری ایندھن ہے ۔ ایک سو پچپن میٹر لمبی آبدوز پر آگ اس وقت بھڑکی جب ویلڈنگ کے کام کے دوران انسولیشن کے اجزا شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، یہ آبدوز 1992 میں شمالی بیڑے کا حصہ بنی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.