رواں سال کی پہلی ششماہی ، چینی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گ

چینی کی پیداوار سترہ فیصد کمی کے ساتھ دس لاکھ ستتر ہزار ٹن رہی ، دو لاکھ چار ہزار ٹن چینی درآمد بھی کی گئی

اسلام آباد ( ) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چینی کی پیداوار میں کمی ہوئی ۔ پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں پیداوار سترہ فیصد کم رہی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک چینی کی پیداوار دس لاکھ ستتر ہزار ٹن رہی ۔ مالی سال دو ہزارتیرہ چودہ کے اِسی عرصے میں تیرہ لاکھ پانچ ہزار ٹن چینی پیدا ہوئی تھی ۔ ابتدائی چھ ماہ کے دوران دو لاکھ چار ہزار ٹن چینی برآمد ہوئی جس سے نوکروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.