اسلام آباد: رواں مالی سال چاول کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت ڈھائی لاکھ ٹن کم رہی۔ چاول کی برآمد میں کمی سے چھبیس کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل نہیں ہوسکا۔رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید علی غوری نے، رواں سال چاول کی برآمد میں دولاکھ باون ہزارٹن کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعاال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اورکاشتکاروں کیلئے پیداوار میں اضافے کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کریں۔ جاوید غوری کے مطابق جولائی دوہزار گیارہ سے پندرہ مئی دوہزار بارہ تک ایک ارب چوراسی کروڑ ڈالر مالیت کا تینتیس لاکھ اڑتیس ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔ تاہم رواں مالی سال اسی عرصے کے دوران ایک ارب اٹھاون لاکھ ڈالر مالیت کا تیس لاکھ ٹن چاول برآمد کیا گیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب حکومت چاول کی برآمد کے فروغ کیلئے فوری اقدامات کریگی۔
تبصرے بند ہیں.