رنویر سنگھ فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی ایوارڈ لے اڑے

ممبئی: 

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے رنویر سنگھ کو ’پدماوت‘ میں زبردست اداکاری کو سراہنے کی خاطر تحفہ بھجوایا تو اداکار نے اسے اپنا پہلا ایوارڈ قرار دے دیا۔ 

بھارتی تاریخ کی سب  سے متنازع سمجھے جانے والی فلم ’پدماوت‘ انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور ہنگامہ آرائی کے باوجود عدالتی حکم پر ریلیز ہوگئی اور فلم نے ریلیز کے پہلے ہی 4  روز میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ فلم میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کی اداکاری نے جہاں مداحوں کو اپنا دیوانہ بنادیا وہی انڈسٹری کے نامور اداکار بھی تعریف کیے بغیر نہ رہے سکے جب کہ رنبیر نے اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے لیجنڈری اداکار امیتابھ سے پہلا ایوارڈ بھی وصول کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.