رمضان المبارک کی پہلی سحری ، گھروں اور ہوٹلوں میں خصوصی اہتما

لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار پر زائرین کا رش ، ملک کے متعدد شہروں میں سحری اور افطاری کیلئے خصوصی دکانیں سج گئیں

لاہور () ملک کے طول وعرض میں پھیلے روزہ داروں نے ماہ مبارک کا پہلا روز رکھا ۔ پہلی سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ، گھروں میں دستر خوان سجائے گئے تو پردیسیوں نے ہوٹلوں میں جاکر سحری کی برکات سمیٹیں ۔ رحمتوں ، برکتوں اور نیکیوں کا موسم بہار ماہ رمضان آگیا ۔ ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے ، پہلی سحری پر ہر گھر میں خصوصی اہتمام کیا گیا ، خواتین نے سالن ، انڈوں ، پراٹھوں ، پھینی ، دہی ، لسی اور دیگر لوازمات سے دسترخوان سجائے ، جبکہ ہوٹل بھی پردیسیوں سے آباد رہے ، بڑوں کے ساتھ بچے بھی رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں سمیٹتے نظر آئے اور شوق سے پہلا روزہ رکھا ۔ پہلی سحری کے موقع پر لاہور میں حضرت داتا گنج بخش مزار پر بڑی تعداد میں زائرین نے حاضری دی اور وہیں سحری کی ۔ زائرین کے لیے خصوصی کھانوں کا بندوبست کیا گیا ۔ ملتان ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی سحری کےوقت کھانے پینے کی اشیاء سے دکانیں سج گئیں اور دودھ دہی لینے والوں کا رش رہا ۔ پراٹھے فروخت کرنے والوں کی دکانیں بھی گاہکوں سے آباد رہیں ، سحری کے بعد اہل ایمان نے مساجد کا رخ کیا اور نماز فجر ادا کی ۔

تبصرے بند ہیں.