راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث فضائی آمدروفت درہم برہم

اسلام آباد: شدید دھند کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک سے آنے والی درجنوں پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے بعد بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور اندرون و بیرون ملک سے آنے والی 35 پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ شدید دھند کے باعث بے نظیر ائیرپورٹ پر آنے والی 8 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق شارجہ، دوحا اور ابو ظہبی سے آنے والی پرواشیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ بے اسلام آباد سے دوحا، ابو ظہبی جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد سے ابوظہبی کی 3 اور کراچی کی 5 پروازیں منسوخ جب کہ سکرو، گلگت، سکھر، کوئٹہ، دوحا اور ارمچی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔   پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.