راولپنڈی بورڈ نے تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ڈگری جعلی قرار دے دی

راولپنڈی بورڈ نے تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ڈگری جعلی قرار دے دی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے ان کے خلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا۔ راولپنڈی بورڈ نے الیکشن ٹربیونل میں عائلہ ملک کی ڈگری سے متعلق جواب داخل کرا دیا، بورڈ نے الیکشن ٹریبونل کو بتایا کہ عائلہ ملک کی انٹر کی سند میں جو رول نمبر درج ہے وہ 1989 میں جہلم کے ایک طالب علم امداد حسین کو الاٹ کیا گیا تھا، بورڈ کا کہنا تھا کہ عائلہ ملک کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری کا ہمارے پاس ریکارڈ نہیں لہذا ان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا جائے، جس پر الیکشن ٹریبونل نے عام انتخابات میں این اے 71 میانوالی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لینے والی عائلہ ملک کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عبیداللہ شادی خیل نے عائلہ ملک کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.