رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری، وفاقی پولیس نے اینٹی کرپشن ٹیم کے الزامات کی تردید کردی

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تھی

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تھی۔

تاہم اینٹی کرپشن پنجاب کی گرفتاری کی تعمیل کے بغیر ہی تھانہ سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سید انور علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہ آمد و روانگی ڈالی گئی نہ ہی تعمیل کی گئی، اب عدالت کو آج کی کارروائی سے متعلق آگاہ کریں گے ، اس کے مطابق اگلا لائحہ عمل طےکیا جائے گا۔

تاہم اب اسلام آباد پولیس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

پولیس ترجمان نےبتایا کہ تھانے میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کیے گئے، باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو مروجہ طریقہ کارکے مطابق قانونی راستہ اختیارکرنے کی ہدایت کی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران غلط بیانی سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ قبل ازیں اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

تبصرے بند ہیں.