ذوالفقار علی بھٹو کی35ویں برسی ، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت گڑھی خدا بخش پہنچ گئی

گڑی خدا بخش ()پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب آج گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے ، تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے پہنچ گئے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔بھٹو کے مزار ، جلسہ گاہ کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کے سات ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔واک تھرو گیٹ اور کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، ایم این اے ایاز سومرو کے ساتھ گڑی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضریاں دی۔انہوں نے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور قرآن خوانی بھی کی۔آٓصف علی زداری نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسے کے مقام کا بھی فضائی دورہ بھی کیا۔تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے پہنچ گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، چودھری اعتزاز احسن ، قمر زمان کائرہ ، چودھری احمد مختار ،جہانگیر بدر ، رحمان ملک اور شیریں رحمان سمیت کئی رہنما تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.