ذخیرہ اندوزوں کی نشادہی کریں ، انعام پائیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے عوام سے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی اپیل کی ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس سے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی جس میں انہیں 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے یہی وجہ ہے کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنے سے عوام ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں گے لہٰذا ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اورغریبوں کی دعائیں لیں۔ چند روز قبل وفاقی کابینہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے سخت سزاو¿ں پر مشتمل آرڈیننس کی منظوری بھی دے چکی ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاو¿ن کے باعث یومیہ دیہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد کی مدد کے لیے مختلف اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے مگر اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں لٹیرے سرگرم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.