دہشت گردی کی بنیادی وجوہ پر توجہ دینا ہوگی، فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے قبل جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو آج کراچی،گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما نہ ہوتے۔ وزیراعظم نواز شریف سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کا اعلان کرنے سے پہلے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرتے تو بہتر ہوتا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو امن و امان کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔دہشت گردی کے واقعات پر بحث کرنے کے بجائے ہمیں بنیادی وجوہ پر توجہ دینا ہوگی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سوئس حکام کو 2 خط لکھنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، رائے زنی مناسب نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اگر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا اعلان کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرلیتے تو زیادہ بہتر ہوتا

تبصرے بند ہیں.