دہشت گردوں کی کمر توڑنے والے آرمی چیف سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیں بھی انصاف دلائیں، طاہر القادری

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 14 افراد کے قتل کا انصاف نہ ملنے پر 17 جون کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

لاہور پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 2014 میں سرکاری سرپرستی میں 14 جوانوں کو سرعام قتل کیا گیا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا، 17 جون کو مال روڈ پر دھرنا دیں گے اور اپنے مطالبات بھی مال روڈ پر ہی پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسا قتل عام نہیں ہوا، واقعہ کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے پر تھے تو پاک فوج کے سپہ سالار کی مداخلت پر معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.