دہشت گردوں کو شکست دینے پر جنرل راحیل کا شکریہ اور پاک فوج کو سلام، سینیٹر جان مکین

اسلام آباد: امریکی سینیٹ کے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی اہل قیادت میں پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

واشنگٹن میں چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ کمیٹی اراکین کی ملاقات سے متعلق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میںپاکستان کی فوج نے دشمن کو شکست دینے کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔ یہاں موصولہ بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف کا شکریہ اد اکرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستانی بہادرافواج کی قربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں۔

سینیٹرجان مکین نے کہاکہ ملاقات کمیٹی کے تمام اراکین کے لیے تعمیری اورمعلوماتی رہی ہم ان بہت چیلنجنگ اوقات کے دوران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں، ہماری ملاقات میں افغانستان کی صورت حال، آئی ایس آئی ایل کے خلاف جنگ اور دونوں ممالک کے مابین روابط اور تعاون کو بہتر بنانے کی راہوں پر توجہ مرکوز رہی، مجھے امید ہے ہم اپنے دونوں ممالک کے مفاد میں مل کر کام جاری رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.