دہشتگردوں کی مدد کا الزام، برطانوی شہریوں پر فرد جرم عائد

امریکی عدالت نے دو برطانوی شہریوں پر افغانستان میں دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی، سزا چار مارچ کو سنائی جائے گی۔

کنیکٹی کٹ: () امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی عدالت نے دونوں ملزموں پر فرد جرم عائد کی۔ انتالیس سالہ بابر احمد اور چونتیس سالہ سید طلحہ احسان کو گزشتہ سال برطانیہ سے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں پر آن لائن اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے اور دہشت گردی کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ ملزموں کو پانچ لاکھ ڈالر کے جرمانے کے ساتھ پندرہ سے پچیس سال کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.