دھرنوں سے نجات کیلیے ڈی چوک کے گردآہنی دیواربنانے کا کام شروع

اسلام آباد: دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں سے نجات حاصل کرنے کیلیے ڈی چوک کے گرد حفاظتی حصار بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کے روز ڈی چوک کو مکمل طور پر مسمار کرنے اور نقشہ بدلنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتوار کو اس پر کام شروع کردیا گیا ہے اور پریڈ ایونیو کے دونوں اطراف قائم سیڑھیوں کو ملیا میٹ کرنا شروع کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین کو روکنے اور دھرنوں کا سدباب کرنے کیلیے ڈی چوک کو مسمار کرکے وہاں پر اسٹیل کی دیوار بنائی جائے گی جو ریموو ایبل ہوگی اور احتجاج کی صورت میں قائم کی جاسکے گی اور عام اوقات میں اس کو ہٹادیا جائیگا۔

واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے ڈی چوک پر دھرنا دیا اور پھر ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر گزشتہ ماہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند جب کہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.