دوسرا ٹی 20؛ ویسٹ انڈیز نے افغان ٹیم کو بڑا سبق دیدیا

سینٹ کٹس: 

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو کرکٹ کا بڑا سبق سکھادیا۔

بارش سے متاثرہ دوسرے ٹوئنٹی 20 میں ڈک ورتھ لوئس پر 29 رنز سے شکست دے دی، 3 میچز کی سیریز میں 2-0 کی حتمی برتری بھی حاصل کرلی۔

15 اوورز تک محدود میچ میں 123 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی افغان ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کریم جنت نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے،کیسرک ولیمزنے 3 اور کارلوس بریتھ ویٹ نے دو وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے میزبان سائیڈ نے 3 وکٹ پر 112 رنز بنائے، شیڈوک والٹن نے 29 رنز بنائے۔

تبصرے بند ہیں.