دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیزکو شکست دیدی

ٹرینیڈاڈ: 

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوور میں 132 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور چیڈوک والٹن ہدف کے تعاقب کے لئے کریز پر آئے لیکن دوسرے ہی اوور میں 10 کے مجموعی اسکور پر لیوس رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر والٹن اور سیموئلز نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آتا جاتا رہا۔

تبصرے بند ہیں.