دوحہ: شام کے باغیوں کو عسکری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

قطر کے دارالحکومت میں فرینڈز آف سریا کے اجلا س میں شامی باغیوں کو فوری طور پر عسکری امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شام کے باغیوں کے حامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کی۔ جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت گیارہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شام میں طاقت کے توازن کے لئے اپوزیشن کی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیراعظم حماد بن جاسم بن جابرال تھانی نے کہا ہے کہ باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا مقصد شام میں امن قائم کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.