دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے ایک بار پھر ٹاپ آرڈر میں کھلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کسی بھی بلے باز کے لئے بیٹنگ آرڈر کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے میرا ہمیشہ سے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے جب کہ بیٹنگ آرڈر کو سامنے نہیں رکھا جاتا۔ پی ایس ایل میں گزشتہ روز عمراکمل نے لاہور قلندرز کی جانب سے چوتھے نمبر پر کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار اداکرنے کے بعد مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

 لندن: 

دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اب ایک انوکھی سہولت متعارف کرادی ہے جس میں صارفین بیرون ملک رقم بھی بھیج سکتے ہیں۔

فیس بک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کی سہولت ایک نئی کمپنی ٹرانسفر وائز کے ذریعے ہوسکے گی جس نے ایک چیٹ بوٹ لانچ کیا ہے جو فیس بک صارفین کو اس کی میسنجر سروس کے ذریعے رقم منگوانے اور بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.