دادا کو دیکھا نہیں ، لیکن ان کا پوتا ہونے پر فخر ہے:نیل نتین مکیش –

بالی وڈ اداکار نیل نتین مکیش نے گلوکار مکیش کی 91 ویں سالگرہ پر کہا ہے کہ میں اپنے دادا سے کبھی نہیں مل سکا ، لیکن مکیش کا پوتا کہلانا ہی میرے لئے فخر کی بات ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) نیل نتین مکیش نے کہا کہ میں اپنے نام کے ساتھ اپنے والد اور دادا کے نام لگاتا ہوں۔ بلکہ میں اس کو اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اپنے باپ اور دادا کا نام ساتھ لگاوں ، کہ اس طرح ان کی یاد زندہ رہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ میری قسمت میں نہیں تھا کہ میں اس لیجنڈ گلوکارسے مل پاتا ، کیونکہ میرے دنیا میں آنے سے قبل ہی وہ دنیا چھوڑ چکے تھے۔ میڈیا کے مطابق قدرتی طور پر ایک پر سوز آواز کے مالک آنجہانی مکیش نے چالیس ، پچاس ، ساٹھ اور ستر کے عشرے میں اپنی گلوکاری سے دنیا میں ایک سحر قائم کئے رکھا تھا ۔ہر چند کہ مکیش نے کئی اداکاروں کے لئے گایا ، تا ہم انہیں راج کپور کی آواز قرار دیا گیا تھا۔ ان کا 27 اگست 1976 کو اس وقت انتقال ہو گیا ، جب وہ لتا منگیشکر کے ہمراہ امریکی ریاست میشی گان میں کنسرٹ کے لئے گئے ہوئے تھے۔ انتقال کے بعد وہ کنسرٹ لتا نے مکمل کرایا۔ –

تبصرے بند ہیں.