خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے،الطاف حسین

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاقت ملنے کے بعد خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے، انسان کی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ایم کیو ایم کی تحلیل شدت رابطہ کمیٹی، عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ٹیلی فونک خطاب کرتیہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبے کی مخلوط حکومت میں شامل ہوتی رہی تو تحریکی ذمہ داروں میں خرابیاں بھی جنم لینے لگیں کیونکہ آسائش اور آرام دہ زندگی انسان کو کاہل ، سست اور آرام طلب بنادیتی ہے،، محنت مشقت کے کام سے دور لے جاتی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ ہر فرد تحریکی ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے اور جیسے ہی انہیں طاقت حاصل ہو تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ ان پر برائی کا دروازہ کھل گیا ہے کیونکہ خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

تبصرے بند ہیں.