خواتین کیلئے رسول اکرم ؐ کے روضہ مبارک کی زیارت کے اوقات تبدیل

مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کی جانب سےخواتین کیلئے روضہ مبارک کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئے نظام الاوقات کے مطابق خواتین رسول اکرمؐ کے روضہ مبارک کی 2بار زیارت کرسکیں گی۔ صبح سورج طلوع ہونے سے لے کر ظہر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل تک خواتین زیارت کرسکیں گی۔ پھر عشاء کی نماز کے بعد سے لے کر نماز فجر کے ایک گھنٹے قبل تک زیارت کی اجازت رہے گی۔انتظامیہ کا کہناہے کہ نئے نظام الاوقات پر عمل درآمد 24 مارچ2019ء اتوار سے کردیا گیاہے۔ یہ نظام الاوقات تجرباتی ہےجو 5دن تک نافذ رہے گا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مستقل کردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.