خدا کے احکامات پرعمل پیرا نیک لوگوں سے تقویت پاتا ہوں، اوباما

واشنگٹن:  امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدہ لوگوں کو خوف پر حاوی آنے اور ’’مشترکہ انسانی ناطے‘‘ کے شرف کو قبول کرنے میں معاون بن سکتا ہے۔

انھوں نے یہ بات سالانہ ’قومی دعائیہ ناشتے‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ’’ایمان خوف سے چھٹکارے کا بہترین مداوا ہے‘‘اوباما نے کہا ہے کہ مسیحیت میں عقیدے نے روز روز کے سابقہ پڑنے والے ڈر خوف پر حاوی آنے کی طاقت بخشی ہے، جیسا کہ اپنی بیٹی مالیا کی حفاظت کا معاملہ جب وہ اس سال کے اواخر میں کالج تعلیم کیلیے وائٹ ہاؤس سے جائیں گی، یا پھر اِس قسم کا ڈر جو صدر کی حیثیت سے بیرون ملک فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں ملکی فوج کو روانہ کرنے کے حوالے سے پیش آتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خوف کے عالم میں لوگ ’’مختلف سوچ کے حامل لوگوں کیخلاف طیش میں آتے ہیں‘‘، جن کے باعث، مایوسی اور نک چڑھا پن پر مبنی رویہ پروان چڑھتا ہے۔ تاہم اوباما نے کہا کہ اْنھیں ’’مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نیک لوگوں سے تقویت ملتی ہے، جو روزانہ خدا کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.