حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یکم اگست سے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 50 پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 50 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 65 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 104 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 110 روپے 26 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی 65 روپے 60 پیسے، مٹی کے تیل کی 93 روپے 79 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 128 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ 5 جون کو موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.