حکومت سیلاب زدگان کی ہنگامی بنیاد پر مدد کرے،فضل الرحمن

اسلام آباد: جے یوآئی(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے صوبہ خیبرپختونخواکے بعض علاقوں میںسیلاب سے تباہ کاریوںپرافسوس کااظہارکر تے ہوئے حکومت اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی ہنگامی بنیاد پرامدادکی جائے۔ ایک بیان میںانھوںنے کہا کہ دریائے کابل اور دریائے سوات میںطغیانی کی اطلاعات موصول ہوئیںلیکن لوگوںکی بروقت نقل مکانی کیلیے متبادل انتظامات نہیںکیے گئے اورآج بھی ہنگامی سازوسامان جس میں کشتیاں، خیمے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں کافقدان ہے۔صوبائی حکومت کی توجہ متاثرین سیلابکے مسائل کے حل کے بجائے وزارتوںکی تقسیم اورچہیتوںکونوازنے پرمرکوز ہے،ہرکمشنرکے اکائونٹ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوںکی امداد کیلیے رقم پہنچائی گئی ہے تاہم پھربھی لوگ دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔انھوںنے مطالبہ کیا کہ بغیرکسی کوتاہی کے متاثرہ لوگوںکی مددکی جائے۔

تبصرے بند ہیں.