حکومت دہشت گردوں کے آگے کبھی نہیں جھکے گی، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آ باد: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو متحدہ ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اورحکومت ان دہشت گردوں کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ 3 سال میں منصوبے مکمل ہوں گے، چینی کمپنیاں توانائی،لاہور اور کراچی میں زیر زمین ٹرین کے منصوبے میں تعاون کریں گی اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا، ان منصوبوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، قوم کو متحدہ ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاک چین ایٹمی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوحا مذاکرات سمیت افغانستان میں قیام امن کی ہر کوششوں کی حمایت کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.