جےآئی ٹی کی سپریم کورٹ میں درخواست میں سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد: 

پاناما کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سپریم کورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اداروں سے خفیہ خط و کتابت جان بوجھ کر میڈیا کو دی جاتی ہے جس کا مقصد تحقیقاتی عمل کو متنازعہ بنانا ہے جب کہ شریف فیملی کے خلاف انکوائری ریکارڈ تلاش کرنے سے منع کیا گیا۔

پاناما لیکس کی تحقیقات میں مصروف جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی سپریم کورٹ میں درخواست کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔ جے آئی ٹی نے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے اس کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق شکایات پر مبنی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔ درخواست میں وزارت قانون وانصاف انٹیلی جنس بیورو، سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان، قومی احتساب بیورو، ایف بی آر اور ملزموں پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.