جی ایچ کیو حملہ کیس میں شہریار آفریدی کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر شہریار آفریدی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کی۔ملزمان شہریار آفریدی، عصمت اللہ خان اور نازیہ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، ملزمان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان، سید ذوالفقار عباس نقوی، شیر افضل، رضوان اعوان اور سجاد عباسی پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ شہریار آفریدی مقدمہ میں نامزد ملزم نہیں، شہریار آفریدی کو 40 دن مقدمہ میں ملزم نامزد کیا گیا، شہریار آفریدی پر دوسرا مقدمہ تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں درج ہے جس میں ضمانت ہو چکی ہے۔بعدازاں عدالت نے گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے شہریار آفریدی کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.