جنرل زبیر محمود نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا جارچ سنبھال لیا

راولپنڈی: 

جنرل زبیر محمود حیات نے جنرل راشد محمود کی جگہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا جارچ سنبھال لیا ہے۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں ریٹائر ہونے والے جنرل راشد محمود نے نئے نامزد کردہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو علامتی چھڑی تھمائی۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اعلی عسکری حکام بھی موجود تھے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے ریٹائر اور نئے آنے والے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تبصرے بند ہیں.