جمہوریت کو فوج کی ہرممکن حمایت حاصل ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

برلن: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور جمہوریت کو فوج کی ہر ممکن حمایت حاصل ہے جب کہ جہاں بھی حکومت کو فوج کی ضرورت ہوتی ہے وہ اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

جرمنی کے نشریاتی ادارے کو  انٹریو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے اورجمہوریت کو فوج کی ہر ممکن حمایت حاصل ہے، سول اور عسکری قیادت کے درمیان قومی مسائل  پر باہمی مشاورت کے بعد ہی کوئی حل نکالا جاتا ہے جب کہ جہاں پر بھی  حکومت کو فوج کی ضرورت ہوتی ہے فوج اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل تھے تو آرمی انجینئرز وہاں سڑکیں بنا رہے ہیں جب کہ وزیرستان میں بھی انفراسٹکچر ڈیولپمنٹ میں فوج نے اہم کردار ادا کیا،لا اینڈ آرڈر کے مسائل حل کرنے میں بھی ہر جگہ فوج سول حکومت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ان کی مدد کررہی ہے،میرے خیال میں ہر ایک پاکستانی ملک کی بہتری چاہتا ہے اور اس کے لیے جو کچھ بھی ہوسکتا ہے وہ ہم کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.