جمشید دستی اور(ن) لیگ میں صدارتی انتخاب میں ووٹ کے بدلے ضمنی انتخاب میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آزاد رکن جمیشد دستی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان صدارتی انتخاب میں ووٹ کے بدلے ضمنی انتخاب میں تعاون پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ ایکپسریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178 سے کامیاب آزاد رکن جمشید دستی نے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بدلے میں مسلم لیگ (ن) این اے 177 پر ضمنی انتخاب میں امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں جمشید دستی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 177 اور این اے 178 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے این اے 177 سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا، اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ان جے بھائی جاوید دستی امیدوار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.