ججز نظر بندی کیس:پرویز مشرف کے سب جیل میں ٹرائل کے احکامات جاری

اسلام آباد…چیف کمشنر اسلام آباد نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے سب جیل میں ٹرائل کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد میں ججز نظر بندی کیس میں جج اب سب جیل میں ٹرائل کریں گے۔ پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کے سب جیل میں ٹرائل کے احکامات کے بعدسیکیورٹی اداروں نے انتظامات نہیں کئے گئے،عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے استثنا دیا جائے۔ جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد نے سابق صدر پرویز مشرف کے سب جیل میں ٹرائل کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ درخواست پرویز مشرف کے وکلا راجہ رضوان عباسی،عمران فیروز اور ضیا الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی۔ پرویز مشرف کی جانب سے 29 اپریل کو جیل ٹرائل کے لئے چیف کمیشنر کو درخواست دی تھی جس پر 3 مئی کو جیل ٹرائل کے احکامات جاری کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.