جاپان میں شدید گرمی، ایک شخص ہلاک، 609 اسپتال داخل
ٹوکیو: جاپان میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 609 افراد کو اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت میں پورا دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔گرمی کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ609 افراد کو ملک کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیاہے۔اس حوالے سے حکومت نے قومی امدادی ٹیموں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی ماہرین موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.