توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی شروع

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کارروائی کی اتھارٹی دی گئی ، یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسسز سے متعلق ہیں، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ ریفرنس کی بنیاد پر ممبر اسمبلی کے نااہلی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔کرپٹ پریکٹسز ثابت ہونے کی صورت میں عمران خان پر جرمانہ و تین سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔

تبصرے بند ہیں.