ترک صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، پیوٹن کا ترکی پرعائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

سینٹ پیٹرز برگ: ترک صدر طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کی جس کے بعد روسی صدر نے ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ سال نومبر میں روسی طیارہ گرائے جانے کے واقعے کے بعد پہلی بار روس کا دورہ کیا اور صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ترک صدرکا دورہ تعلقات کی بحالی کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے، ملاقات میں طیب اردوان سے گیس پائپ لائن اور پروازوں کی بحالی سمیت دیگرامور پر پر بات ہوئی جب کہ شام کے مسئلے پر بات آئندہ ملاقات میں ہوگی۔

ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تجارتی معاہدے اور اقتصادی تعاون کا کام پہلے ہی شروع  ہوچکا ہے لیکن ان معاہدوں کی بحالی میں ابھی وقت لگے گا جب کہ ترکی پرعائد پابندیاں بتدریج اٹھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی تبدیلی جمہوری طریقوں سے ہونی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.